کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ سے سابق سول جج کا بیٹا ہلاک ہوگیا۔ڈیفنس خیابان اتحاد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت احمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو سابق سول جج سلطان صدیقی کا بیٹا تھا۔واقعے کے وقت مقتول اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور اسے سر پر گولی مار کر فرار ہوگئے، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیاہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شرع کردی ہے۔