پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نا اہل ممالک کی فہرست بنائی جائے تو پاکستان180میں پہلے نمبر پر ہوگا

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے کہاہے کہ اگر نااہل ممالک کی فہرست مرتب کی جائے توپاکستان 180ممالک میں پہلے نمبرپر آئے گا۔

قانون کی کتابوں کی غلط اشاعت کے مقدمے میں جسٹس جوادایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ ہم پتھرکے دورمیں رہ رہے ہیں جہاں حکومت کی کوئی ذمے داری نہیں، وفاقی اورصوبائی حکومتیں اپنی ذمے داریاں اداکرنے کوتیار ہی نہیں۔ بنگال کوہم نے بہت عرصے تک باسکٹ بال بنائے رکھا اور 23سال قبل دھکا دے کرالگ کیالیکن اس نے بھی اپنے قوانین کابنگالی زبان میں ترجمہ کرلیاہے۔ اٹارنی جنرل نے بتایاکہ آئی ٹی کاایک ماہرتعینات کیا گیا ہے جو کمپیوٹرائزڈ نظام بنائے گا اوروہ روزانہ کی بنیادپر اپ ڈیٹ ہوگا۔

جسٹس جوادنے کہاکہ ہم نے کہا تھاکہ ذمے داروں اوران کے خلاف کارروائی نہ کرنے والوں کے نام بتائیں مگر حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ کہاجاتا ہے انگریزحکمراں بڑا ظالم تھالیکن اس نے 1899میں قانونی کوڈکا ترجمہ کیااور 4آنے میں لوگوں کوفراہم کیا۔ وفاقی اورچاروں صوبائی حکومتیں تحریری طورپر بتائیں کہ اس نااہلی کا ذمے دارکون ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کتابوں کی درست اشاعت کی ٹائم لائن بھی دی جائے۔ آرڈرکی نقول ملک کے چیف ایگزیکٹو اوروزرائے قانون کوبھیجیں جبکہ چیف ایگزیکٹو کوبتایا جائے کہ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ چل رہاہے۔ ملک میں آج کل دہشت گردی کابڑا چرچاہے مگرلوگوں کودہشت گردی کے قانون تک رسائی ہی نہیں ہے۔ حکمراں توہمیشہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے حقوق سے بے خبررہیں۔ مزیدسماعت آج ہوگی۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…