اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق ایم این اے رانا طارق جا وید کو پولیس نے قتل کے مقدمے میں ضلع کچہری سے گرفتار کرلیا۔ رانا طارق جاوید کی گرفتاری کیخلاف سابق تحصیل نا ظم رانا عامر کی سر براہی میں پولیس کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا، جلوس کے شرکا نے جی ٹی روڈ بائی پاس کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا جس کی وجہ سے کئی گھنٹے ٹریفک بند رہی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ رانا طارق کیخلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے، فی الفور رہا کیا جائے، انھیں سیاسی دباو¿ پر گرفتار کیا گیا ہے، واضح رہے کہ رانا طارق جاوید کیخلاف گز شتہ سال قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔