جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میرے خلاف دہشت گردی کے مقد مات تخت لا ہور کے حکم سے درج ہوئے‘ جاوید ہاشمی

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (نیوز ڈیسک ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہا شمی نے کہا ہے کہ میرے خلاف دہشت گردی کے مقد مات ہمارے ماتھے کا جھو مر ہیں جو ملتان سے نہیں بلکہ لا ہور کے حکم سے درج ہو تے ہیں مگر پھر بھی شہباز شریف کا شکر گزار ہوں کہ زرعی یو نیورسٹی کے معا ملہ پر تو جہ دیکر میرے مشن کو پورا کردیا ۔وہ منگل کو یہاں اپنی رہا ئش گاہ پر پریس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔ مخدوم جاوید ہا شمی نے کہا کہ وہ مارشل لا ء، عمران خان اور اپنے خا ندان کے با غی ہیں کیونکہ زرعی یونیورسٹی کے معاملے پر کسی سیاسی قوت کے تعاون کے بغیر ایک مشکل مشن میں کا میاب ہو گیا ہوں جس پر میں حکو مت ،ملتان انتظا میہ اور مخدوم رشید کی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں کہ زرعی یو نیورسٹی کا قیام عمل میں آگیا جس پر جلد ہی کام شروع ہو جا ئے گا ۔سینئر سیاستدان نے کہا کہ شہباز شریف میرے نئےمنصو بوں کو کھلے دل کے ساتھ منظور تو کر لیتے ہیں لیکن جب کام شروع کر نے کی باری آتی ہے تو دل کو چھوٹا کر لیتے ہیں ۔مخدوم جاوید ہا شمی کا کہنا تھا کہ جنو بی پنجاب سے صدر پا کستان ،وزیر اعظم ،سپیکر قومی اسمبلی اور وزراءتک بنے لیکن کسی نے بھی تعلیم اور صحت پر کو ئی تو جہ نہ دی مگر میں آج سرخرو ہو گیا ہوں کہ زرعی یو نیورسٹی کا منصو بہ منظور اور میڈیکل یو نیورسٹی کا منصو بہ اگلے چند ماہ میں منظور ہو جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بغیر تمام ارکان اسمبلی اجلاسوں میں جا کر مزے لے رہے ہیں اور میری بات سچ ثا بت ہو رہی ہے جب اس بارے بات ہو تی ہے تو کچھ لو گ کہتے ہیں کہ اگر ہم بات کریں گے تو آپ وا لا حشر ہو گا پھر بھی آج میں عمران خان کا بے حد احترام کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نئے صو بے کے حق میں ہوں کیو نکہ اس کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں اور شہباز شریف کی کار کردگی دوسروں کی نسبت بہتر ہے کہ وہ بڑے صو بے کے معا ملات چلا رہے ہیں ۔مخدوم جاوید ہا شمی نے مزید کہا کہ کہ ورلڈ کپ میں کر کٹ ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہوں اور معین خان کو کاسینوں میں جا کر کھانا نہیں کھا نا چا ہیے تھا وہاں جو کام ہوتے ہیں وہ کسی سے چھپے ہو ئے نہیں اور نجم سیٹھی کو کرکٹ کی فیلڈ میں نہیں آنا چا ہیے تھا کیو نکہ یہ انکی سمجھ سے با لا تر ہے ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…