جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

عوام تیاری کر لیں ، آئندہ 6دن ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےتازہ پیش گوئی کر دی

datetime 6  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بری ہوائیں ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کر رہی ہیں۔کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں پر ایک مغربی لہر ابھی موجود ہے۔بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا ۔تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوتی رہی ۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل بروز جمعرات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک سرد رہے گا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےجبکہ وسطی ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائےرہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔اس طرح اتوار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بروز سوموار 11جنوری کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔جبکہ بروز منگل کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…