لاہور ( آن لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ اس دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، بالائی سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔رپورٹ کے
مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی، وسطی پنجاب اور بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سیکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق گوپس اور لہہ میں درجہ حرارت منفی 6، کلام منفی 5، بگروٹ منفی 4، سکردو، استور، مالم جبہ اور گلگت میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید برآں مظفر آباد میں 30 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ 30، راولا کوٹ 28، بالاکوٹ 21، پٹن 18، پارا چنار 15، مالم جبہ 12، کاکول 9، کالام 8، سیدو شریف 7، دیر 5، میرکھانی 3، تخت بائی، چراٹ، بنوں، پشاور ایک، استور 5، بگروٹ ایک، مری 4، اٹک 3، اسلام آباد 2 اور راولپنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کالام میں 4، استور 3.2، بکروٹ 0.6 اور مری میں 0.5انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔