ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں بارش اوربرفباری کا آغاز ہو گیا، سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہفتے کے روز برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وادی لیپا آزاد کشمیر میں طویل

خشک سالی کے بعد پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد سمیت آزاد کشمیرکے وسطی اضلاع اور زیریں علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ، بولان، پشین، قلات اور قلعہ عبداللہ سمیت شمال مشرقی ومغربی علاقوں میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں لوئر دیر اور گردو نواح میں بھی بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔یاد رہے کہ آج سے دو دن قبل محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کے سلسلے کو پیر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہفتے کے روز برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…