جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی احتجاج ،خیبرپختونخوا کا پنجاب سے زمینی راستہ منقطع، پیٹرول کی قلت کا خدشہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث خیبرپختونخوا کا پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے 27ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر موٹرویز کو بند کردیا گیا ہے

جس کے باعث کے پی کا پنجاب سے راستہ منقطع ہوگیاہے جس کے باعث لوگوں کی آمد و رفت روکنے کے ساتھ اشیاء خوردونوش اور دیگر سامان کا سلسلہ بھی بند ہوگیا جبکہ پیٹرول کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے۔تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے خیبرپختونخو کو جانے والے راستے بند کردئیے گئے ہیں۔ موٹروے، جی ٹی روڈ ، کوہاٹ میں خوشحال گڑھ، ڈی آئی خان، ہری پور اور گلیات میں بھی پنجاب کو جانے والے زمینی راستے بند ہیں، کنٹینرز کھڑے کرکے راستے بند کردئیے گئے ہیں۔ راستے بند ہونے سے لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی رک گیا ہے،

بین الصوبائی گاڑیاں بھی لاری اڈوں میں کھڑی ہوگئی ہیں راستے بند ہونے والے پنجاب سے آنے والے سبزیاں، ادویات، کھانے پینے کی دیگر اشیا بھی رک گئی ہیں۔اس کے علاوہ پیٹرول مصنوعات کی ترسیل بھی رک گئی ہیں، جس سے پیٹرول کی کمی کا بھی خدشہ ہے۔ شہریوں نے کہاہے کہ حکومت کو گڈز ٹرانسپورٹ کو اجازت دینی چاہیے تاکہ غذائی قلت کا سامنا نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…