پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت نے گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری

datetime 1  اگست‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)بھارت نے گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیاجس کے باعث پاکستان میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے تقریباً 90 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیںملک کے بیشتردریائوں میں پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے تاہم دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے اوردرمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے سندھ میں سکھر بیراج پردرمیانے درجیکا سیلاب برقرار ہے،جبکہ کالا باغ،چشمہ اورگڈو بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے،دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دریائے جہلم،چناب،ستلج، راوی اورکابل کے بیشتر اہم مقامات پرپانی کا بہا ئومعمول کے مطابق ہے،چاچڑان شریف اوربینظیرپل کے مقام پرپانی کے بہا ئو میں کمی ریکارڈ کی گئی۔متعلقہ اداروں نے دریائوں اورنشیبی علاقوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…