اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

انمول عرف پنکی کیخلاف قتل کے مقدمے سے متعلق تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) انمول عرف پنکی کیخلاف قتل کے مقدمے سے متعلق تفصیلات منظرعام پر آگئیں، 7 اپریل کو ہونے والی موت کا مقدمہ 9 مئی کو درج کروایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی بدنام زمانہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کے خلاف درج قتل کے مقدمے کی چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں، جس میں ملزمہ کے منشیات بیچنے کے برانڈڈ انداز اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔مقدمے کے مدعی آٹو مکینک محمد شیر نے بغدادی تھانے میں بیان درج کرایا، جس میں کہا گیا کہ 7 اپریل کو لیاری کے علاقے حاجی پیر محمد روڈ کے قریب فٹ پاتھ سے ایک نشے کے عادی شخص کی لاش ملی تھی، جب لاش کی تلاشی لی گئی تو متوفی کے ٹرازر سے ایک سنہری (گولڈن) رنگ کی چھوٹی ڈبیا برآمد ہوئی، جس نے تفتیش کا رخ موڑ دیا۔

پولیس کو ملنے والی اس سنہری ڈبیا پر ملزمہ کا نام اور ایک چیلنجنگ جملہ درج تھا۔ ڈبیا پر تحریر تھا: کوئن میڈم پنکی ڈان نام ہی کافی ہے، انجوائے۔مقدمے میں کہنا تھا کہ اس ڈبیا میں نشہ آور چیز موجود تھی اور اس پر دل کے نشانات بنے ہوئے تھے، جب علاقے میں معلومات حاصل کی گئیں تو پتہ چلا کہ انمول پنکی نامی خاتون یہ نشہ فروخت کرتی ہے جس کے استعمال سے مذکورہ شخص کی موت واقع ہوئی۔7 اپریل کو ہونے والی اس موت کا باقاعدہ مقدمہ 9 مئی کو بغدادی تھانے میں درج کیا گیا۔مدعی محمد شیر کا کہنا ہے کہ وہ اس غیر قانونی دھندے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تھانے آیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ اس مقدمے کی روشنی میں انمول پنکی سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، یہ مقدمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملزمہ نہ صرف منشیات فروشی میں ملوث تھی بلکہ وہ اپنی شناخت کو ایک ڈان کے طور پر برانڈ کر کے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…