ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی ہسپتال میں کرانے کا اعلان

datetime 14  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی ہسپتال میں ماہرین چشم سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اورعلاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرین امراضِ چشم کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔قبل ازیں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات بھی کرادی گئی ہے۔اڈیالہ جیل حکام نے بانی کی بیٹوں سے بات کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بانی کی بچوں سے بات کرادی گئی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے فرینڈ آف دی کورٹ اور عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جیل میں فراہم سہولیات اور صحت کے متعلق رپورٹ کے بعد عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی اور بچوں سے رابطے کی سہولت دینے کا حکم دیا تھا۔

سلمان صفدر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی 85 فیصد بینائی ختم ہوگئی ہے اور انہوں نے جیل میں فراہم کی گئیں طبی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان اپنی آنکھوں کے مسئلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماہر ڈاکٹروں تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…