جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان، شاہ محمود سمیت اہم پی ٹی آئی رہنمائوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی، نام ای سی ایل میں شامل

datetime 6  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نے سیاسی افراتفری پھیلانے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔ ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اہم سیاسی رہنمائوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فوادچوہدری، شبلی فراز کے نام شامل ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے۔حکومت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا جبکہ شیخ رشید، شیخ راشد، میجر (ر)طاہر صادق کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارش بھجوائی، ان سیاسی شخصیات کے نام 9 مئی فسادات کے تناظر میں ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کے لئے بھجوائی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…