اسلام آباد (نیوز ڈیسک)راولپنڈی: بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی بہن عظمیٰ خان کو اجازت مل گئی ہے۔ جیل انتظامیہ نے عظمیٰ خان کو ملاقات کے سلسلے میں مطلع کیا، اور وہ جلد ہی ملاقات کے لیے روانہ ہوں گی۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے داہگل ناکہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر اڈیالہ روڈ پر اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
روانگی سے قبل ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا کہ وہ کسی شرط پر نہیں جا رہی ہیں اور مکمل طور پر آزاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں روکنے والا کوئی نہیں، یہ ہمارا پاکستان ہے، اور ملاقات کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔ عظمیٰ خان نے بتایا کہ وہ ملاقات میں خاص پیغام بھی لے کر جائیں گی۔















































