جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی دھمکی ناکام، سکھوں نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے سندھ پر حملے کی دھمکی کے بعد سکھ برادری نے بھارت کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کر دیا ۔سکھ تنظیموں نے کہاکہ وہ بھارتی جبر و استبداد کا مزید حصہ نہیں بن سکتے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے دفاع میں کھڑے ہوں گے۔سکھوں کی بڑی عالمی تنظیم ”سکھ فار جسٹس”نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مطالبہ کیا کہ بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شامل ہونے کیلئے خصوصی راستہ فراہم کیا جائے۔

تنظیم کے سربراہ گرمیت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کی دھمکی کے بعد ضروری ہے کہ پاکستان سکھوں کے لیے فوری بھرتی کا عمل شروع کرے تاکہ وہ سندھ کے دفاع میں کردار ادا کر سکیں۔سکھ فار جسٹس نے خصوصی سکھ رضاکار یونٹ بنانے اور اس کی تعیناتی سندھ کے دفاع کے لیے مختص کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ تنظیم کے مطابق جیسے ہی پاکستان اندراج کا پروٹوکول جاری کرے گا، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ رضاکار بھرتی کے لیے تیار ہوں گے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت فوجی کسی بھی ایسی جنگ میں حصہ نہ لینے کا حق رکھتے ہیں جو ان کے ضمیر یا اخلاقی مؤقف کے خلاف ہو۔ سکھ فار جسٹس نے دعویٰ کیا کہ دنیا پاکستان کے مؤقف اور بھارتی جارحیت کے خلاف اس کی حمایت میں آواز بلند کر رہی ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…