جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی فضائیہ کے اہلکار جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، تصاویر بھی بنوائیں

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے مداح نکلے، دبئی ایئر شو میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی طیارے کو قریب سے دیکھا بلکہ اس کے ساتھ یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔دبئی ایئر شو 2025 میں اس مرتبہ بھی جے ایف 17 تھنڈر سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں کے بعد دنیا بھر میں جہاں پاکستان ایئر فورس کو سراہا جا رہا ہے، وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی اس سے متاثر نظر آئے۔تقریب کے دوران بھارتی ایئر فورس کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید پاکستانی اسلحہ اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی ظاہر کی۔پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بھارتی اہلکاروں کو چائے کی پیشکش بھی کی۔

خوش دلی سے کہا گیا: “آئیے، آپ کو چائے پلائیں”، تاہم بھارتی اہلکاروں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے معذرت کی اور صرف پانی پر اکتفا کیا۔پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ جو بھی مہمان ہمارے پاس آتا ہے، ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پائلٹ اور فضائیہ کے دیگر اہلکار جے ایف 17 تھنڈر کے ڈسپلے ایریا میں بڑی دلچسپی کے ساتھ اس کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں، جس پر بھارت میں تنقیدی تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک بھارتی صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا: “پائلٹ تو ایک ساتھ ہنس رہے ہیں، مگر کرکٹرز ہاتھ بھی نہیں ملا سکتے!”فیس بک پر ایک پاکستانی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: “پاک فضائیہ اپنے مہمانوں کے ساتھ ہمیشہ پروفیشنل انداز میں پیش آتی ہے اور انہیں ‘فینٹاسٹک ٹی’ پیش کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…