پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

datetime 22  اگست‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی حراست پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ جب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تنا ختم ہو تو گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تنائوپیدا کیا جا رہا ہے،دو روز قبل علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو گرفتار کیا گیا اور پھر دوسرے بیٹے کو بھی کر لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئیسولیٹ کیا جا رہا ہے، اِنہیں اخبار نہیں دیئے جا رہے، اِن حرکتوں سے عوام میں نفرت میں اضافہ ہو گا۔علاوہ ازیں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بیٹوں کی گرفتاری کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے اگرآپ کا خیال ہے کہ ہم ڈرجائیں گیتوایسا نہیں ہے۔لاہور میں سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکار میرے بیٹے کا گھیرائو کرکے گاڑی سے نکال کر لے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بانی پی پی ٹی آئی کے اور ہم پر پریشر ڈالنے کی حرکت ہو سکتی ہے، اگر آپ کا خیال ہے کہ ہم ڈر جائیں گے تو ایسا نہیں ہے، ہم عظیم مقصد کے لیے اپنے بھائی کا ساتھ دے رہے ہیں۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہمارا بھائی پاکستان میں حقیقی آزادی کی بات کررہا ہے، حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہمیں کوئی ڈرنہیں، ہم سب لوگ حق کیساتھ کھڑے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی کی ضمانت پر خوشیاں منانے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ہم سب نے مل کر اپنے ملک کو بچانا ہے،عمران خان نے کہا یہ مشکل وقت ہے اس کے بعد روشنی ہے، بانی نے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر80مقدمات درج ہیں، ہمیں پتہ ہے کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں، حکومت کی بوکھلاہٹ اورخوف صاف نظرآرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…