ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق، بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گیا تھا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب زائرین عرفات سے مدینہ منورہ کی جانب سفر کر رہے تھے۔ اچانک پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں قافلے کے 7افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ دیگر 6افراد شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی پسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی رشتہ داروں سے بتایا جا رہا ہے۔