ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد فیری میڈوز ٹریک بند، سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی

datetime 25  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چلاس سے فیری میڈوز جانے والا راستہ کئی مقامات پر بند ہو گیا، جس کے نتیجے میں سیاحوں کی بڑی تعداد وہاں پھنس گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق فیری میڈوز میں اس وقت مقامی اور غیر مقامی سیاح بڑی تعداد میں موجود ہیں، تاہم چلاس روڈ پر مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے باعث آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔ متاثرہ سیاح حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر سڑک کو کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جو نوجوان جسمانی طور پر فٹ ہیں اور پہاڑی راستوں پر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہیں مخصوص راستے سے گزار کر محفوظ مقام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ جبکہ خواتین، عمر رسیدہ افراد اور بزرگوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث فیری میڈوز میں موجود تقریباً 200 بکریاں بھی ہلاک ہو چکی ہیں، جس سے مقامی چرواہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور سڑک کی بحالی کے لیے کام جاری ہے، تاہم خراب موسم اور دشوار گزار پہاڑی راستے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…