جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

صدر اور وزیراعظم نےسیدعاصم منیرکو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘ سے نواز دیا

datetime 22  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوذ ڈیسک )ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایک باوقار تقریب کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو “بیٹن آف فیلڈ مارشل” سے نوازا۔اس اہم تقریب میں وزیر اعظم کے ساتھ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول و عسکری حکام، ارکانِ پارلیمنٹ، غیر ملکی سفیروں کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور گلگت بلتستان کی قیادت بھی موجود تھی۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے خطاب میں کہا کہ یہ تقریب ہماری بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا رینک دینا ایک فخر کا لمحہ ہے، اور اس فیصلے کی منظوری دینا ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کی بہادری پر ناز کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سپاہی اور قیادت ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور مؤثر جوابی کارروائی سے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر کے جذبے اور قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں ملک کو ایک تاریخی فتح نصیب ہوئی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کی خودمختاری اور تحفظ کے لیے فیلڈ مارشل کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، اور جنرل عاصم منیر نے اپنے عزم اور حوصلے سے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اس اعزاز کے مکمل طور پر اہل ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…