اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سابق بھارتی وزیر خزانہ نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی

datetime 21  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہی /اسلام آباد (این این آئی)بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیڈر یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی۔ایک انٹرویو میں یشونت سنہا نے کہا کہ پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کیلئے کروایا گیا ہے، اس سے قبل پلواما حملہ بھی انتخابات سے پہلے ہوا تھا، تب اس کا پورا فائدہ مودی نے اٹھایا تھا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما میں مارے جانے والوں کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔

یشونت سنہا نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف فوجی ردعمل کو بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی حربے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، ایسے واقعات صرف انتخابات کے وقت ہی ہوتے ہیں۔بھارتی سیاستدان نے کہا کہ مودی حکومت قومی سلامتی کے مسائل کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی پلواما اور اڑی حملوں میں مرنے والوں کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پلواما اور اڑی حملوں سے متعلق کوئی معلومات یا جواب نہیں دیا اب پہلگام حملے کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کی جائیں گی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…