پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

فیلڈ مارشل کیا ہوتا ہے؟

datetime 20  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی مسلح افواج میں اعلیٰ ترین فوجی رینک “فیلڈ مارشل” کو ایک بار پھر زندگی مل گئی، جب آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو اس باوقار اعزازی عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ یہ درجہ عموماً ان فوجی افسران کو تفویض کیا جاتا ہے جنہوں نے ملکی دفاع یا جنگی میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔

یہ عہدہ جنرل کے رینک سے بھی اعلیٰ تصور کیا جاتا ہے اور اس کا شمار پانچ ستارہ (فائیو اسٹار) رینکس میں ہوتا ہے۔ یہ محض ایک اعزازی حیثیت رکھتا ہے، جس کے ساتھ کوئی باقاعدہ کمان یا انتظامی ذمہ داری منسلک نہیں ہوتی، بلکہ اسے فوجی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی تاریخ میں صرف ایک شخصیت کو یہ رینک دیا گیا تھا، اور وہ تھے سابق صدر اور سپہ سالار جنرل محمد ایوب خان، جنہیں 1959 میں فیلڈ مارشل کے رتبے پر فائز کیا گیا تھا۔

فیلڈ مارشل کا عہدہ نہ صرف اعلیٰ ترین فوجی اعزاز کی علامت ہے بلکہ یہ اس افسر کی قیادت، بہادری اور حب الوطنی کا عملی اعتراف بھی ہوتا ہے، جو اپنی قوم کی سلامتی کے لیے غیر معمولی خدمات سرانجام دیتا ہے۔



کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…