پیر‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2025 

مصطفی قتل کیس، اداکار ساجد حسن کا کام بند، محلے داروں نے قطع تعلق کرلیا

datetime 25  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مصطفی عامر قتل کیس میں ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، اور اب اس کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا نام بھی شامل ہو چکا ہے۔ کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، تاہم ساحر حسن کی جانب سے ان الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ عدالت نے آج ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ساجد حسن کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس اور منشیات کی فراہمی دو الگ معاملات ہیں اور ان دونوں کو آپس میں جوڑنا اصل کیس سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔

اداکار ساجد حسن نے کہا کہ مصطفی عامر کی موت کا سن کر دل رنجیدہ ہوا، وہ میرے بیٹے جیسا تھا۔ جب میں نے اس کی والدہ کی ویڈیو دیکھی، تو رات بھر سو نہیں سکا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ میڈیا کے ذریعے اپنے موقف کو عوام تک پہنچا سکتے ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ یہ کیس عدالت میں ہے، اور عدالت ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔ساجد حسن نے اپنی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، میرا کام بند پڑا ہے، محلے والوں نے بھی مجھ سے قطع تعلق کر لیا ہے۔

میرے بیٹے پر صرف الزام ہے، لیکن ابھی تک کچھ ثابت نہیں ہوا، پھر بھی معاشرے نے ہم سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹے کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے اور اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی بھی ہے، تو اس کا تعلق مصطفی عامر قتل کیس سے جوڑنا غلط ہوگا۔ساجد حسن نے اس کیس میں غیر جانبدار تحقیقات اور منصفانہ ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا کیس ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ اس کی غیر جانبدار تحقیقات ہوں تاکہ اصل مجرم سامنے آ سکیں اور دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے


یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…