پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کا دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں کون سا نمبر؟رپورٹ جاری

datetime 11  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی)کی عالمی فہرست میں دو درجے کمی کے بعد 180ممالک میں پاکستان 135ویں نمبر پر آ گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024(سی پی آئی)جاری کردی۔اس فہرست میں 180ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کا 135واں نمبر ہے جو کہ گزشتہ برس 133واں نمبر تھا۔اس طرح موجودہ فہرست کے مطابق پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا جب کہ گزشتہ برس 48واں ملک تھا۔

کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بھی پاکستان کا اسکور 100میں سے 27ہے جو کہ گزشتہ برس 25تھا۔ڈنمارک وہ ملک ہے جہاں دنیا بھر میں سب سے کم کرپشن ہے اس کے بعد فن لینڈ اور سنگاپور کا نمبر آتا ہے۔سب سے زیادہ کرپٹ ممالک میں جنوبی سوڈان، صومالیہ اور وینرویلا سرفہرست ہیں۔پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے ان میں ایران، عراق اور روس شامل ہیں۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ورائٹیر آف ڈیموکریسی پروجیکٹ میں پاکستان کی تنزلی ہوئی ہے۔دوسری جانب اکنامکس انٹیلی جنس یونٹ میں بھی پاکستان کا اسکور 20سے کم ہوکر 18ہوگیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…