بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 26  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کر رہے تھے، علی امین نے خود بھی سلمان اکرم راجا سے پارٹی عہدے چھوڑنے کی بات کی تھی۔

جنید اکبر کو پارٹی کا صدر بنانے پر علی امین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف باتیں ہوئیں، ملاقات میں جنید اکبر اور عاطف خان کی صوبے کی گورننس پر بھی بات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا، ملاقات میں پی ٹی آئی کے حالیہ مظاہروں میں علی امین کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔

دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے جنید اکبر کو پارٹی صدر بنایا گیا۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علی امین پارٹی قیادت کو کہہ چکے تھے کہ صوبائی صدر کا عہدہ کسی اور کو دیں، بانی پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…