بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

لائیو شو میں اختیار ولی نے نعیم پنجوتھا کا گریبان پکڑ لیا، لاتوں اور مکوں کا تبادلہ

datetime 23  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں ایک اور نیوز شو اکھاڑا بن گیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے نعیم حیدر پنجوتھا لڑ پڑے۔دونوں سیاسی رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے اور پھر بات لڑائی جھگڑے اور ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

اختیار ولی خان نے پہلے نعیم حیدر پنجوتھا کا گریبان پکڑا جس کے بعد وہ بھی کھڑے ہو گئے اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی، اس دوران دونوں نے مکوں اور لاتوں کا بھی استعمال کیا۔جھگڑے کے دوران پروگرام کی خاتون میزبان کی جانب سے دونوں کو منع کیا جاتا رہا تاہم معاملہ زیادہ سنگین ہونے کی وجہ سے پروگرام کی ٹیم کے دیگر ارکان نے بیچ بچاؤ کروایا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔علاوہ ازیں ایک اور پروگرام میں پی ٹی آئی کے مرحوم رہنما نعیم الحق اور ن لیگ کے سابق رہنما دانیال عزیز بھی لڑ چکے ہیں۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…