بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم

datetime 4  جنوری‬‮  2025 |

گلگت (این این آئی) سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو مستقبل کی چیلنجز سے ہم آہنگ کرتے ہوئے بااختیاربنانے کیلئے دونوں خطوں میں سافٹ ایئر پارکس قائم کردیئے جبکہ مزید سہولیات کیلئے بھی منصوبہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس سی او نے 16ماہ کے ریکارڈ وقت میں 61آئی ٹی پارکس اور فری لانسنگ ہبز کا قیام یقینی بنایا ،پارکس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئی ٹی سے منسلک خطے میں تبدیل کرنا ،نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں 50سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہبز کے قیام کے منصوبے کے تحت، یہ 21واں منصوبہ ہے، ہر آئی ٹی پارک کے دفتر میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس سی او معذور بچوں کے لیے آزاد زندگی کے مراکز بھی فراہم کر رہا ہے جہاں وہ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، ایس سی او نے خواتین کے لیے فری لانسنگ ہب بھی قائم کیے ہیں جہاں وہ محفوظ طریقے سے کام کر رہی ہیں۔سہولیات کے ذکر میں نشان دہی کی گئی کہ ان پارکس نے 6500 نوکریاں پیدا کیں اور 1600 فری لانسرز کو بااختیار بنایا اور ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 100 آئی ٹی سیٹ اپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…