اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

آئی ایس پی آر کا موقف درست نہیں ،ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی حکمت عملی باجوہ کی تھی، عمران خان

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی جنرل باجوہ کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے خلاف مقدمات کی سیریز چل رہی ہے، تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ان مقدمات میں کوئی حقیقت نہیں، ہمارے کارکنوں اور رہنماوں کے خلاف تمام مقدمات سیاسی ہیں۔فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات میں سانحہ 9مئی اور 26 نومبر احتجاج پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ دہرایا ہے، ہمارے 21 اسیران کو ضمانتیں ملی ہیں۔

فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کا موقف درست نہیں طالبان اسٹیبلشمنٹ کے معاملے پر جنرل باجوہ نے حکمت عملی دی تھی، افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا، بات چیت ایک موثر راستہ ہے مگر یہاں اسپیشل وفد کابل بھیجتے ہیں اور دوسری طرف بمباری کرتے ہیں۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ملٹری عدالتوں سے سزائیں متنازع ہیں، ان ٹرائلز میں انصاف ہوتا نظر نہیں آتا، ان ٹرائلز میں شفافیت کا عنصر غائب ہوتا ہے، پاکستان کے آئین کی حفاظت کی جائے اور ہیومن رائٹس کا خیال رکھا جائے، ہم مذاکرات میں رعایت نہیں مانتے ہم انصاف مانگتے ہیں ہمارے لیڈر کی سیاسی ٹارگٹنگ ہورہی ہے ہم حکومت کی سنجیدگی دیکھنے کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے معاملے پر عمران خان نے فوری مسئلہ حل کرنے کی ہدایات دی ہیں، اس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں، پارا چنار کا معاملہ سندھ اور بلوچستان میں پھیل رہا ہے، اس کو انسانی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے ہم سندھ حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2تاریخ کو مذاکرات میں شریک ہوں گے، ہم 26ویں ترمیم کی واپسی اور الیکشن مینڈیٹ چوری کے مطالبے سے پیچھے ہٹے ہیں، اس وقت حکومت فیئر فیکٹر کی بنیاد پر کی جارہی ہے، غصے سے ملک کا نقصان ہورہا ہے، ہماری اکانومی کو نقصان ہوا ہے، اس کے اثرات پاکستانی شہری برداشت کرتے ہیں۔فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان پورے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری پارٹی کا فرض ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…