پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

‘آپریشن گولڈسمتھ’: خواجہ آصف کے بیان پر رچرڈ گرنیل اور گولڈ اسمتھ کا شدید ردعمل

datetime 26  دسمبر‬‮  2024 |

لندن، واشنگٹن (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کیسابق برادر نسبتی اور جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔گزشتہ روز خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ جہاں بھی موجود ہیں وہ عمران خان کو نجات دلانے کے لیے پاکستان کے مفادات کے خلاف بھر پور مہم چلا رہے ہیں، ان عناصر کو اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور وہ میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان ایک اسرائیلی اثاثہ ہیں جس کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدا نخواستہ سر نگوں کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کے لیے مغربی دنیا میں جو چند آوازیں اٹھ رہی ہیں ان پر یہ واضح ہونا چاہیئے کہ ہم پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، ہماری اول اور آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے زیک گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ کیا اور خواجہ آصف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ‘یہ ہے پاکستان کا اصل وزیر دفاع… یعنی ایک بڑا آدمی۔ اس نے ”آپریشن گولڈ اسمتھ” کے نام سے ایک چیز ایجاد کی ہے جو بظاہر لوگوں کو بھرتی کرنے کا کام کر رہی ہے، یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ کس لیے۔ لیکن یہ خوفناک اور یہودیت جیسا لگتا ہے۔زیک گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ‘اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران خواجہ صاحب پر جن جرائم کے الزامات لگائے گئے ان کی طویل فہرست کو دیکھ کر میں ان کے رویے سے حیران نہیں ہوں۔

ان کا تھا کہ میں نے افسوس کے ساتھ صرف ایک بار آپ کے خوبصورت ملک کا دورہ کیا ہے۔ میں نے کبھی بھی پاکستان میں کسی بھی قسم کی سیاست کو براہ راست یا بلاواسطہ مالی امداد نہیں دی ہے۔ درحقیقت میں خوشی خوشی عمران خان کیلئے عطیہ کروں گا کیونکہ خواجہ صاحب کے برعکس وہ ایماندار ہیں اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچتے ہیں، انہوں نے کبھی کبھی (امداد کیلئے) نہیں پوچھا اور نہ ہی کبھی پوچھیں گے۔زیک گولڈ اسمتھ نے مزید لکھا کہ ‘میں اسرائیلی نہیں ہوں، یا کسی بھی طرح سے اسرائیل سے جڑا ہوا نہیں ہوں۔ ہوشیار خواجہ صاحب میرے نام سے الجھ گئے ہیں’۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ خصوصی ایلچی رچرڈ گرینیل نے کہا کہ ‘واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر رضوان شیخ کے کچھ وضاحتیں دینی ہوں گی۔ وزیر دفاع کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں، اور آپریشن گولڈ سمتھ کے بارے میں پاگل پن کی باتیں لاپرواہی ہیں۔ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ امریکی ٹیکس دہندہ پاکستان کو کیا امداد فراہم کرتا ہے۔



کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…