منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

بانی نے کہا اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو میں سمندر پار پاکستانیوں سے ترسیلات زر وطن نہ بھیجنے کی اپیل کروں گا،علیمہ خان

datetime 17  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر میرے دو مطالبات نہیں مانے گئے تو میں سمندر پار پاکستانیوں سے ترسیلات زر وطن نہ بھیجنے کی اپیل کروں گا۔علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرنے کے بعد لاکھوں لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں اور لوگوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی خوشی سے تیار ہیں کہ وہ اپنی ترسیلات زر وطن نہیں بھیجیں گے، آپ اپنے ڈالر لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور غریب محنت کش مزدور باہر کام کر کے ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپ اسی ڈالر پر ملک چلا رہے ہیں اور واضح ہو گیا ہے کہ آپ کو اسی ڈالر کی فکر ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ لندن پلان کے مطابق پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا ایجنڈا تھا، مرحلہ وار پارٹی کو کرش کرتے ہوئے انتخابی نشان بھی لیا گیا۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 10عمارتیں جلائی گئیں تو 10 ہزار لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا، اتنے لوگوں نے 10عمارتیں تو نہیں جلائیں، 8فروری کو عوام نے ان کو دھوکا دیا اور بتایا کہ وہ ظلم کے نظام کے خلاف کھڑے ہیں اور9فروری کو لوگوں کا ووٹ چوری کر کے جعلی حکومت بٹھائی گئی۔علیمہ خان نے کہا کہ قانونی کی حکمرانی کیلئے24 نومبر کے پرامن احتجاج پر گولی چلائی گئی، جب لڑکے شہید اور زخمی ہوئے تو میں وہاں موجود تھی، عمارات سے گولی چلائی گئی، ہم اس کے عینی شاہد ہیں، رات کو اندھیرا کرکے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا، بہت زیادہ عینی شاہد ہیں جو آنکھوں دیکھا حال بتا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی بہت زیادہ تکلیف میں ہے اب یہ چیزیں نہیں رکیں گی، بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔علیمہ خان نے کہاکہ اگر بانی پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وہ سمندر پار پاکستانیوں سے ترسیلات زر وطن نہ بھیجنے کی اپیل کریں گے۔انہوںنے کہاکہ سمندر پارپاکستانیوں کی کالز آرہی ہیں کہ آپ اس کا اعلان کیوں نہیں کر رہے ہم اپنی ترسیلات زر روک رہے ہیں لیکن پارٹی کے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ اس تحریک کا ملک کو نقصان ہوگا اس لیے آپ تھوڑے دن رک جائیں۔

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے ملک کی فکر ہے لہٰذا میں تھوڑے دن انتظار کر لیتا ہوں۔انہوںبتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت میرے یہ دو مطالبات پورے کر دے اور انہوں نے مطالبات دے کر اپنے لوگوں کو حکومت کی طرف ہی بھیجا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر میرے دو مطالبات نہیں مانے گئے تو میں بالکل ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…