جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی احتجاج میں غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے، جنہیں پیسے دے کر احتجاج میں شرانگیزی کے لئے لایا گیا تھا۔گرفتار غیر قانونی افغان بیت اللہ نے کہاکہ میرا تعلق افغانستان سے ہے ہمارے لوگ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر رہے تھے۔ابرار الحق نے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے، علی امین گنڈا پور دو تین ہزار کی لالچ دیکر لایا اور فائرنگ کروائی، ہماری فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے، میری ڈیوٹی ایک گاڑی کیساتھ تھی جس میں اسلحہ پہنچایا جارہا تھا۔

امان خان نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندھار سے ہے، میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن فائرنگ کررہے تھے۔پرویز خان کے مطابق ہمیں دو ہزار روپے دے کر یہاں باندھ دیا اور خود بھاگ گئے، یا اللہ ہمارے پردے رکھ، میں غریب اور عاجز ہوں۔ فضل حق نے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندوز سے ہے، میری ڈیوٹی ایک گاڑی کے ساتھ تھی، درحقیقت اس میں پی ٹی آئی کے کارکن اسلحہ لیکر جا رہے تھے، اس گاڑی سے 25 سے 30 کلاشنکوفیں لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…