اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت نے خود کوبشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے بیان پر پی ٹی آئی کی قیادت میں تشویش ہے، بشری بی بی کوکسی بھی بیان سے پہلے پارٹی سے مشاورت کا کہہ دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق 24 نومبراحتجاج میں بشری بی بی مرکزی کردار ادا نہیں کریں گی، بشریٰ بی بی کامشال یوسفزئی کیذریعے بانی کو پیغام پہنچانے کی کوشش ہے۔ مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پارٹی قیادت کی تشویش پر بانی کا بشری بی بی کو سیاست سے دوررہنے کاحکم ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہے ویڈیو پیغام ایڈیٹ کرکے اپلوڈ ہوا لیکن اتنی بڑی غلطی کیسے نظراندازہوئی؟ ویڈیوایڈیٹ کرنے کے بعد بھی جاری کردہ بیان کی ٹائمنگ درست نہیں۔