جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی احتجاج، عمران خان کی نہیں یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، بشریٰ بی بی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ 24نومبر کو پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج کا حصہ بنے، یہ صرف عمران خان کی جنگ نہیں بلکہ ملک کیلئے حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔اپنے ویڈیوپیغام میں بشریٰ بی بی نے کہاکہ عمران خان نے ہر طبقے کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے، اگر تمام لوگ اس احتجاج کا حصہ بنیں گے تو کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان نے ججوں اور وکیلوں سے درخواست کی ہے وہ احتجاج کا حصہ بنیں اور 24نومبر کو اسلام آباد پہنچیں کیونکہ وہ قانون کی بالادستی کیلئے جیل میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اس حوالے سے لائحہ عمل اور پیغامات بھیجے ہیں لیکن وہ وقت کیساتھ بتائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی تاریخ کے حوالے سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ اسے تبدیل کردیا جائے گا، کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور 24نومبر کی تاریخ تبدیل نہیں ہوگی، یہ صرف عمران خان کی رہائی کی صورت میں تبدیل ہوگی۔بشریٰ بی بی نے کہاکہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس احتجاج کیلئے نکلے، پولیس اور اداروں سے اپیل ہے کہ پرامن مظاہرین پر ظلم نہ کریں، ہمارے اوپر ظلم کیا جاتا ہے اور پرچے کاٹے جاتے ہیں، ہمیں پرامن احتجاج کرنے دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے نہ کبھی قانون ہاتھ میں لیا ہے اور نہ لیں گے، اداروں کو بھی یہ بتانا چاہتی ہوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان طاقت میں آکر کسی سے بدلہ لینے کی خواہش نہیں رکھتے، جیل میں انہوں نے سیکھا ہے کہ طاقت میں آکر معافی کا دروازہ کھلا رکھتے ہیں، جو بھی ان کے حوالے سے یہ کہہ رہا کہ وہ بدلہ لیں گے تو یہ سب جھوٹ ہے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم نے ورکرز کو جہاد کے نعرے لگانے کو نہیں کہا،جہاد کا نعرہ کارکنان کے دلوں سے خود نکلتا ہے، ہر چیز کرانے والی ذات صرف اللہ کی ہے، ہماری دعا ہے کہ ہمارے ہاتھ سے اللہ اچھے کام کرائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئے تو واپسی پر جنرل (ر)باجوہ کی فون کالز آنا شروع ہوئی اور کہا گیا کہ کیا اٹھا کر لائے ہو۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہنا شروع کردیا، یہ باتیں بانی پی ٹی آئی نے کبھی سرعام نہیں کیں، اگر یہ باتیں غلط ہوں تو سابق آرمی چیف سے اور ان کے اہلخانہ سے پوچھا جائے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو یہ باتیں کسی نے بتائیں تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…