جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کا ٹیکس چوری، ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کیخلاف کارروائی کا حکم

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیوز( ایف بی آر)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو ہدایت کی ہے کہ شوگرسیکٹرمیں سیلز ٹیکس کی چوری سدباب یقینی بنایاجائے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہو رہا ہے،شوگر ملوں، ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی یقینی بنایا جائے، ٹیکس چوری،ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگرملزمالکان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔وزیراعظم نے کہاکہ کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی، سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…