جمعرات‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2024 

امریکی صدارتی انتخابات’ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بارپھر صدر منتخب

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں صدارتی انتخاب کے دوران تمام 50 ریاستوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 277 ہوگئی، انہوں نے 7 میں سے 4 سوئنگ اسٹیٹس میں فتح حاصل کی جس کے بعد ڈونلڈ ٹر مپ دوسری بار امریکا کے نئے صدرمنتخب ہوگئے ہیں’ٹرمپ پہلے صدر ہیں جوایک الیکشن ہارکردوسرا جیت گئے جبکہ ان کی مخالف امیدوار کملا ہیرس226الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔اب تک کے نتائج کے مطابق اب تک کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 277الیکٹورل ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی جبکہ کسی کو بھی صدر منتخب ہونے کیلئے 270الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہےْ جبکہ کمالا ہیرس دو سو چھبیس ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں۔

علاوہ ازیں چالیس الیکٹورل ووٹ والی ریاست ٹیکساس سے ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے۔ ریاست اوریگن سے کمالا ہیرس جیت گئیں جہاں کے آٹھ الیکٹورل ووٹس ہیں۔ایوان نمائندگان میں بھی ایک سو اکاسی نشستوں کے ساتھ ری پبلکن کا پلڑا بھاری ہے۔ ڈٰیموکریٹس ایک سو سینتالیس نشستیں حاصل کرسکی جبکہ چار سو پینتیس رکنی ایوان نمائندگان میں اکثریت کیلییدو سو اٹھارہ نشستوں کی ضرورت ہے۔ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سوئنگ اسٹیٹس نارتھ کیرولائنا، جارجیا، ٹیکساس، الاباما، آرکنساس، فلوریڈا، ایڈااہو، آئیوا، لوزیانا، میسی سیپی، میزوری، مونٹانا، نیبراسکا، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، اوکلوہاما، اوہائیو، نیبراسکا، سائوتھ کیرولینا، ٹیننسی، یوٹا، ویسٹ ورجینیا اور ویومنگ میں کامیاب رہے۔ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس نے واشنگٹن، نیویارک، کیلے فورنیا، کنیکٹی کٹ، کولوراڈو، ڈیلاویئر، الی نوائس، میری لینڈ، نیو جرسی، نیو میکسیکو، ہوائی، اوریگان، ورمونٹ، رہوڈ آئی لینڈ، مین اور کولمبیا سے میدان مارلیا۔

علاوہ ازین ایگزٹ پول کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 16 اور کملا ہیرس کو 12 ریاستوں میں سبقت حاصل ہے۔ ٹرمپ ٹیکساس، کینٹنکی، انڈیانا، ویسٹ ورجینیا، ٹینیسی، میزوری، الاباما، اوکلاہوما، فلوریڈا اور ساوتھ کیرولائنا میں جیت گئے۔ایگزٹ پول کے مطابق نیویارک، ورمونٹ، میساچوسٹس، میری لینڈ، نیوجرسی اور واشنگٹن ڈی سی میں کمالاہیرس نے میدان مارلیا۔ایگزٹ پول کے مطابق ٹرمپ کی فتح کے امکانات تیرانوے اعشاریہ چار فیصد ہوگئے جبکہ کمالا ہیرس کی جیت کے امکانات صرف سات اعشاریہ چار فیصد رہ گئے۔پول کے مطابق سوئنگ ریاستوں میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے امکانات ہیں، پینسلوینیا میں ٹرمپ کی جیت کا پچاسی فیصد امکان ہے، سوئنگ ریاست جارجیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ فتح کے قریب پہنچ گئے۔ کسی بھی امیدوار کو صدر بننے کے لیے دو سو چھہتر الیکٹورل ووٹ درکار ہے۔

کمالا ہیرس نے مشی گن میں اپنا ووٹ بذریعہ ای میل کاسٹ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلوریڈا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتطامایت کیے گئے ہیں۔امریکی ریاست اوریگان، واشنگٹن اور نیواڈا میں نیشنل گارڈز کو فعال کردیا گیا جبکہ خطرات کے پیش نظر نظر ایف بی آئی کی جانب سے بھی کمانڈ پوسٹ قائم کردی گئی۔امریکی ریاست ایری زونا، مشی گن اور نیواڈا سمیت 19 ریاستوں میں 2020 سے الیکشن سیکیورٹی قوانین نافذ ہیں، 7 سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز کے اعتماد، سیکیورٹی اور شفاف الیکشن کے لیے حکام بھی پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔



کالم



26نومبر کی رات کیا ہوا؟


جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…