اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3سے بڑھا کر 5سال کرنے کا بل منظور کرلیا گیا۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952، پاکستان نیول ایکٹ 1961اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953میں ترمیم کے بل پیش کئے ۔
اسمبلی نے تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5سال کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔بل کے مطابق پاک فوج میں جنرل کی ریٹائرمنٹ کے قواعد کا اطلاق آرمی چیف پر نہیں ہوگا، تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا ایکسٹینشن کی صورت آرمی چیف بطور جنرل کام کرتا رہے گا۔بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس (آج) صبح 11بجے تک ملتوی کردیا۔