پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان پاکستان میں اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں، یروشلم پوسٹ

datetime 22  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم(این این آئی)اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا۔یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم اسرائیل مخالف بیان دینے کے باوجود اسرائیل سے بہتر تعلقات کے اشارے دیتے رہے، بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاست دان ہیں۔

آرٹیکل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی انتخابات میں کامیابی پاک اسرائیل تعلقات کا ازسرِنو جائزہ لینے کا موقع ہے، اسرائیل دوست خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک فوائد لیکن پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ سے مزاحمت کا سامنا ہے۔اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر آنے سے روکا، اسرائیل سے تعلقات کے لیے پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہوگا۔آرٹیکل کے مطابق اسرائیل سے تعلقات میں بانی پی ٹی آئی کا کردار کلیدی ہوگا، وہ عوامی رائے اور فوجی پالیسی تبدیل کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آرٹیکل میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پاک اسرائیل تعلقات کی بحالی تیز کرسکتی ہے، ٹرمپ انتظامیہ سفارتی اور معاشی فوائد سے پاکستان جیسے ممالک کی حوصلہ افزائی کرسکتی ہے۔اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل میں کہا گیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان کو اہم اقتصادی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، اسرائیل سے تعلقات سے پاکستان کو زراعت، سائبر سیکیورٹی، دفاع اور مالی سرمایہ کاری جیسے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔آرٹیکل میں کہا گیا کہ عمران خان اسرائیل کے حمایتی اور اسٹیبلشمنٹ و سیاسی قیادت مخالف ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…