بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی ایک اور بس کو حادثہ، ہلاکتیں

datetime 26  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس کا ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہو گئے۔حضرت امام حسینکے چہلم کے حوالے سے پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک بس صوبہ فارس کے شہر نیریز اور صوبہ کرمان کے سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا نے فارس ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار کرنل عبدل ہاشم کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ بریکس میں تکنیکی خرابی اور ڈرائیور کی گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی’ کی وجہ سے پیش آیا۔دریں اثنااترانی میڈیانے نیریز کے گورنر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 پاکستانی زائرین شہید اور 30 زخمی ہوگئے۔

ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا سڑک حادثہ تھا جس میں پاکستانی زائرین جاں بحق ہوئے، اس سے قبل 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ایران سے عراق جانے والی زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 53 زائرین سوار تھے۔حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار بس کو موڑ پر الٹنے کے بعد کئی فٹ تک گھسٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، حادثہ مبینہ طور پر بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…