منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا صوبے میں مخصوص نشستیں 9 مئی شہداء کے خاندانوں کو دینے کا فیصلہ

datetime 29  جولائی  2024 |

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے صوبے میں مخصوص نشستیں 9 مئی شہداء کے خاندانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستیں 9 مئی واقعات میں شہید ہونے والوں کی بیواؤں کو دی جائینگی، ان میں جاوید اکاخیل ،سکندر، محمد بلال ،ابرار احمد، جاوید گل شامل ہیں جن کی بیوہ کو مخصوص نشست دی جائیگی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ مخصوص نشستیں شہداء کی بیواؤں کو دینے کا فیصلہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں کے فیصلہ میں الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں کی حق دار ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…