اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

جیسی قوم ہو ویسے ہی حکمران مسلط کر دیئے جاتے ہیں  مسلم امہ کی قیادت کا بخار چھوڑ دیں اور کیا کریں ،حسن نثار کا مشورہ

datetime 17  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حسن نثارنے کہا کہ جیسی قوم ہو ویسے ہی حکمران ان پر مسلط کردیئے جاتے ہیں،پاکستان خودکفیل ہوجائے کافی ہے مسلم امہ کی قیادت کا بخار چھوڑ دیں، مریم نواز پر قاتلانہ حملے کی بات بالکل فضول ہے. عمران خان کے اگردگرد کرپٹ لوگ خزاں میں پتوں کی طرح جھڑتے چلے جائیں گے،وزیراعظم کو جاوید میانداد کو فون کر کے منانا

اور معذرت کرنی چاہئے،شہباز شریف بیوروکریسی کو سمجھائیں کہ تم میرے ملازم نہیں تھے ملک کے ملازم ہو اس کی خدمت دیانتداری سے کرو۔نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پاکستان خودکفیل ہوجائے کافی ہے مسلم امہ کی قیادت کا بخار چھوڑ دیں، یہاں عوام کو کوئی سہولت نہیں مل رہی اور عارف علوی کو مسلم امہ کی قیادت یاد آرہی ہے،ہم نے بیوروکریٹس سے ٹیکنوکریٹس اور صنعت کار سے کھلاڑی تک ہر طرح کا سربراہ مملکت بنایا مگر کچھ حاصل نہیں ہوا، جب تک عوام راہ راست پر نہیں آتے ملک بھی راہ راست پر نہیں آئے گا، جیسی قوم ہو ویسے ہی حکمران ان پر مسلط کردیئے جاتے ہیں۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اچھا خاصا آدمی ہے اس عمر میں پتا نہیں اسے کیا ہوگیا، مریم نواز پر قاتلانہ حملے کی بات بالکل فضول ہے، اس طرح سرعام کوئی قاتلانہ حملہ کیا جاتا تو ناکام نہیں ہوسکتا تھا، پرویز رشید مریم نواز کو بینظیر بھٹو سے اور کس واقعہ کو کس واقعہ سے ملارہے ہیں.بھٹوخاندان کی تاریخ ہی خون دینے کی ہے، مجھے گمان ہے کہ نصرت بھٹو بھی ان لاٹھیوں کے نتیجے میں مریں جو جنرل ضیاء الحق کے دور میں ان پر برسائی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…