منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے سْپر ایٹ مرحلے میں نہ بھی پہنچ سکی تو 2026ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم براہ راست کوالیفائی کریگی

datetime 14  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ٹیم اس ورلڈ کپ کے سْپر ایٹ مرحلے میں نہ بھی پہنچ سکی تو 2026ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم براہ راست کوالیفائی کرے گی۔اطلاعات کے مطابق اگلا ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان ممالک سمیت 12 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔اگلے ورلڈ کپ کے لیے سْپر ایٹ مرحلے کی 8، میزبان ملک کی 2 اور بہتر رینکنگ کی بنیاد پر مزید 2 ٹیمیں براہ راست ایونٹ کھیلنے کی اہل ہوں گی،ان 2 ٹیموں کے رینکنگ پوائنٹس 30 جون 2024ء کی بنیاد پر دیکھے جائیں گے۔

بھارت سْپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کی وجہ سے اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے تاہم سری لنکا اِس ورلڈ کپ کے سْپر ایٹ مرحلے میں نہیں پہنچا ہے لیکن 2026ء کی میزبانی کی وجہ سے اس نے اگلے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے جس کے بعد اب صورتحال یوں ہیں کہ دو سے تین ٹیمیں رینکنگ پوائنٹس کی بنیاد پر 2026ء ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ نے سْپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے لیکن موجودہ رینکنگ پوائنٹس کی بنیاد پر تینوں ٹیمیں ممکنہ طور پر 2026ء ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…