بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

ترکیہ کا امریکہ سے ایف 16 طیارے خریدنے کا معاہدہ

datetime 15  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ترکیہ نے امریکہ سے ایف 16 جنگی طیارے خریدے کا معاہدہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترکیہ اور امریکہ نے ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ واشنگٹن نے مذاکرات کے بعد 23 ارب ڈالر کے معاہدے کی اجازت دی۔معاہدے کے تحت ترکیہ کو 40 نئے ایف 16 طیارے دیئے جائیں گے جبکہ اس کے موجودہ بیڑے میں 79 جیٹ طیاروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے گذشتہ ہفتے ترکیہ کی جانب سے نئے ایف 16 جنگی طیاروں کی خریداری میں اہم پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور انہیں صرف قریبی اتحادیوں اور شراکت داروں کے لیے دستیاب اب تک کے جدید ترین طیارے قرار دیا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جب تک ترکیہ کی طرف سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کی دستاویزات واشنگٹن نہیں پہنچ گئیں۔ امریکہ نے اس سودے کی اجازت نہیں دی۔ایک سال سے زیادہ تاخیر کے بعد ترکیہ کی پارلیمینٹ نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کی۔ جو یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے باوجود متحد ہونے کے لیے مغربی ممالک کے لیے پریشانی کا باعث بنا۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…