منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

باولے کتے کی کاٹی ہوئی بھینس کا دودھ پینے سے 11بچوں سمیت 14افراد کی حالت غیر ہو گئی

datetime 14  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال( این این آئی) باولے کتے کی کاٹی ہوئی بھینس کا دودھ پینے سے دو مختلف دیہات کے 11بچوں سمیت 14افراد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بالے کتوں کا بھینسوں کو کاٹنے کا واقعہ سرحدی گائوں عاقلہ کوٹھے میں پیش آیا ۔باولے کتے نے بھینس کو کاٹ لیا تھا جس کا متاثرین نے دودھ استعمال کیا واقعہ میں 11بچوں اور خواتین سمیت 14افراد کی حالت خراب ہو گئی۔ متاثرین میں احمد ولد نثار ، نعمان ولد نثار، عبداللہ ولد نثار، عثمان ولد نثار ، رخشا زوجہ حبیب ، امانت ولد شفیع ، مومنہ ولد نثار، ولی ولد نثار، اقرا نثار، یاسر محمد حسین، عبد اللہ ولد یاسر ، اسماعیل ولد یاسر ، عثمان ولد یاسر شامل ہیں ۔تمام متاثرین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ منتقل کردیاگیا۔ابتدائی طبی امداد اور مریضوں کو ویکسین کر دیا گیا ہے۔

سب مریضوں کی خطرے سے باہر ہے۔ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے والی دونوں بھینس بوجہ زہر ہلاک ہوچکی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے 14افراد کی حالت خطرے سے باہر اور حفاظتی ویکسین کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے ۔ کوٹھے۔عاقلہ متاثرہ گائوں میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میونسپل کمیٹیز،ضلع کونسل اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے آوارہ کتوں کی نس بندی کا عمل جاری ہے مارچ سے ابتک ضلع بھر میں 649آوارہ کتوں کی نس بندی کردی گئی ہے ۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…