بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

امریکی جوڑے نے پارک میں1 لاکھ ڈالرز سے بھرا صندوق دریافت کرلیا

datetime 15  جون‬‮  2024 |

نیویارک(این این آئ) امریکا میں ایک جوڑا مقامی پارک میں موجود چھوٹی سے جھیل میں مقناطیس کی مدد سے قیمتی اشیا کی تلاش میں تھا کہ تبھی اس کے ہاتھ ایک صندوق لگا جس میں 1 لاکھ ڈالرز محفوظ تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز کین اور ان کی اہلیہ باربی اگوسٹینی نیویارک میں مقناطیس کی مدد سے پانی کے اندر کھوج کررہے تھے اسی دوران انہیں ایک صندوق ملا جس میں 100,000 ڈالرز موجود تھے۔

جیمز کین اور باربی اگوسٹینی نے مقامی خبروں کو بتایا کہ وہ کوئینز کے فلشنگ میڈوز کورونا پارک میں تھے جب ان کی رسی کے سرے پر لگا ہوا مقناطیس پانی میں کسی بھاری چیز پر ٹکرایا۔جوڑے کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہیں پانی سے کوئی چیز ملی ہو تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں 1 لاکھ ڈالرز سے بھرا صندوق ملا ہے۔دوسری جانب نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بھی جوڑے کو نقد رقم اپنے استعمال میں لانے کی اجازت دے دی کیونکہ پولیس اہلکار کو اس نقد کا کسی بھی ریکارڈ شدہ جرائم سے کسی بھی قسم کے تعلق کا ثبوت نہیں ملا۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…