منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی کو پہلا جھٹکا، بورڈ نے اہم فیصلہ کرلیا

datetime 15  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے بعد اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے سات ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔

توقع تھی کہ حکام بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اس میں بابر اعظم کو قیادت دینے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے بابر اعظم کے نام کو زیر غور لانے کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…