ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

نریندار مودی نے کرپٹ اور مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دیدی

datetime 14  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)اقتدارکی ہوس نے مودی کو اندھا کر کے کرپٹ اور مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے پر مجبور کردیا۔بی جے پی کے ممبر اور وزیرداخلہ بندی کمار سنجے کے خلاف 42 مقدمات درج ہیں جن میں سے 30 سے زائد سنگین الزامات خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ہیں,مودی کی کابینہ میں حلف اٹھانے والے چھ وزراء کے اثاثے 100 کروڑ روپے سے زائد ہیں۔بی جے پی اور اتحادیوں کے 28 وزراء کے خلاف فوجداری مقدمات جبکہ 19 کے خلاف خواتین سیمتعلقہ مقدمات شامل ہیں،بی جے پی کے دو ارکان مغربی بنگال میں قتل کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، مختلف وزارتوں کا حلف اٹھانے والے 72 میں سے 71 وزراء کسی نہ کسی جرم میں ملوث ہیں۔بی جے پی کے شانتنو ٹھاکر پر 23 اور سکانتا مجمدار پر 16 خواتین کے خلاف سنگین جرائم اور نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات درج ہیں، بی

جے پی کے دیگر اہلکاروں جن میں سریش گوپی اور جوال اورم شامل ہیں پر خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات درج ہیں، بی جے پی کے آٹھ وزراء جن میں امت شاہ، شوبھا کرندلاجے، دھرمیندر پردھان، گری راج سنگھ اور نتیا نند رائے شامل ہیں، پر نفرت انگیزی کو بڑھاوا دینے کے مقدمات درج ہیں۔ 71 میں سے 70 وزراء کروڑ پتی ہیں اور ان کے اثاثہ جات کم از کم سو کروڑ روپے سے زائد ہیں،بی جے پی اور اتحادیوں کے خلاف حملے، قتل، عصمت دری اور اغوا جیسے سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیںمودی سرکار کی کابینہ اس بات کا واضح ثبوت ہیکہ تیسرے دور حکومت میں بھی بھارت میں مجرمانہ اور غیر انسانی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…