منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ایکشن لینے کا فیصلہ

datetime 15  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے خلاف کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اچھی پرفارمنس نہ رکھنے والے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی جبکہ کئی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ قومی کرکٹرز کو گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔اس دوران قومی ٹیم ایشیا کپ، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام رہی۔ پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی ناکام رہی تھی۔یاد رہے کہ قومی کرکٹرز نے ذکا اشرف کے دور میں دبا ڈال کر اپنے معاوضوں میں اضافہ کروایا تھا، معاوضوں میں اضافہ کرانے کے بعد قومی ٹیم پچھلے دور میں ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ میں ناکام رہی۔ذرائع کے مطابق اب قومی کرکٹرز کے معاوضوں اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے حوالے سے فیصلے ہوں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور اعلی عہدیدار رات گئے دفاتر میں موجود رہے اور اس حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…