جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

datetime 30  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔سابق وزیراعظم نے وزارتِ قانون کا عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ نوٹی فکیشن غیر قانونی ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔اے ٹی سی جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کا اختیار بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈی جی ایف آئی اے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے، اس کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…