پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بل ادائیگی کے باوجود بجلی بحال نہ ہوئی تو گھریلو حالات سے تنگ 4 بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی

datetime 29  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(این این آئی) بل ادائیگی کے باوجود بجلی بحال نہ ہوئی تو گھریلو حالات سے تنگ 4 بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی۔افسوسناک واقعہ ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں پیش آیا جہاں بل ادائیگی کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے پر گھریلو حالات سے تنگ آکر 4 بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔

شوہر قاسم کے مطابق بل ادائیگی کے بعد گھر میں راشن کیلئے پیسے نہ تھے اور بچے 2 روز سے بھوکے تھے، چار بچوں کا باپ ہوں اور 4 سو روپے دیہاڑی پر مزدوری کرتا ہوں۔10 ہزار روپے بجلی کا بل آیا تو گھر کی اشیاء فروخت کیں اور قرض لیکر بل ادا کیا، میپکو اہلکاروں نے بجلی بحال نہ کی ،گھر آیا تو بیوی حمنہ بجلی کی بندش اور بھوکے بچوں کی وجہ سے پریشان تھی۔قاسم نے کہا کہ گھر سے کام پر گیا تو بیوی نے حالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…