خیرپور(این این آئی)خیرپور میں 7 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا جس کے بعد متاثرہ بچی کی حالت غیر ہوگئی۔کوٹ ڈیجی کے تھانہ کنب کی حدود میں 7 سالہ بچی کو اغوا کے بعد ساتھ جنسی زیادتی کا پیش آیا، واقعے کے بعد متاثرہ بچی کی حالت غیر ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
متاثرہ بچی کے چلانے پر شہری نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی مگر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی کو علاج کے لئے میڈیکل لیٹر جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔دوسری جانب متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے بتایاکہ ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، ملزم کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس نے تاحال ہماری کوئی مدد نہیں کی۔