ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے پڑوسی ملک بھارت کے چاند پر جانے کو اہم سائنسی فتح قرار دیدیا

datetime 25  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پڑوسی ملک بھارت کے چاند پر جانے کو اہم سائنسی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے چاند پر جانے پر بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن تعریف کا مستحق ہے،ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا،برکس بلاک میں شمولیت کیلئے کوئی درخواست نہیں دی، پاکستان کی بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ طے کر رہا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کے چاند پر جانے پر بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو ) تعریف کا مستحق ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ روز وزارت خارجہ کا دورہ کیا تھا جس دوران وزیراعظم کو پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت خارجہ کو اپنا خارجہ پالیسی کا تصور دیا اور نگران وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور بیرونی مشنز کو اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات دینے کی ہدایات جاری کیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وزیرحج سے پاکستانی زائرین کو حج و عمرہ میں سہولیات دینے کے امور پربات چیت ہوئی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی اور حکومت پاکستان کے درمیان حج کے حوالے سے معاہدہ بھی ہوا۔

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک 60 سال کا شہری شہید ہوا، بھارت نے فائرنگ کرکے دونوں ملکوں کے درمیان 2003کے معاہدیکی خلاف ورزی کی۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ پاکستان نے اس واقعے پر بھارت سے سخت الفاظ میں احتجاج کیا اور پاکستان نے بھارت کو سیز فائر معاہدے پر عمل کرنے پر زور دیا۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ طے کر رہا ہے۔

ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ہونے والی برکس سمٹ کی پیشرفت سے پاکستان آگاہ ہے لیکن پاکستان نے برکس بلاک میں شمولیت کے لییکوئی درخواست نہیں دی۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ برکس کو عالمی امن و یکجہتی کے لیے کام کرنا چاہیے اور برکس کا فورم کثیرالملکی ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…